’جلسہ ملتوی کرنے جیسا بڑا فیصلہ کرتے وقت پوچھا تک نہیں گیا‘ محمود اچکزئی کا پی ٹی آئی سے شکوہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جلسہ ملتوی کرنے پر پی ٹی آئی سے شکوہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مشاورتی اجلاس ہوا، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے متحدہ اپوزیشن اجلاس میں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے جلسہ منسوخی سے قبل اعتماد میں نہیں لیا، میرے نام سے عدالت میں درخواست جمع ہے اور جلسہ ملتوی کرنے جیسا بڑا فیصلہ کرتے وقت مجھ سے پوچھا تک نہیں گیا۔
بتایا گیا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں اپوزیشن اتحاد نے ترنول جلسہ گاہ جانے کا فیصلہ کیا اور اجلاس ختم ہونے پر محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں اپوزیشن اتحاد ترنول جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوگیا، اپوزیشن اتحاد میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے شرکت کی جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اجلاس میں اخوانزدہ حسین نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھی پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ منسوخ کرنے کے اعلان پر سوالات اٹھا دئیے ، ان کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح عمران خان سے ملنے جیل چلے گئے،اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی پی ٹی آئی کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا؟، صبح ساڑھے 7بجے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیسے ممکن ہو سکتی ہے، کس کے کہنے پر ان لوگوں نے عمران خان سے جلسہ ملتوی کرایا، ان میں کارکنان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھیں تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے جلسہ منسوخ کروادیا، عمران خان کو جیل سے باہر نکالنے کا موجودہ لیڈر شپ کا کوئی ارادہ ہی نہیں ہے، پارٹی کا چیئرمین تو باہر بیٹھا ہے انہوں نے جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیوں نہیں کیا؟یہ فیصلے خود کرتے ہیں اور نام بانی پی ٹی آئی کا لیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر