مونس الہٰی کا شناختی کارڈ و پاسپورٹ بلاک کرنے اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

لاہور (نیشنل ٹائمز) عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مونس الہٰی کا شناختی کارڈ و پاسپورٹ بلاک کرنے اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا، اس حوالے سے سپیشل سینٹرل عدالت لاہور کے جج تنویر احمد شیخ نے ایف آئی اے کے چالان پر سماعت کی، عدالت کی جانب سے ملزمان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا بھی حکم دے دیا گیا، اشتہاری ملزمان میں فرست علی چھٹہ، امتیاز علی شاہ، مونس الہٰی ،عامر سہیل، عامر فیاض شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی اور ضیغم عباس کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا بھی حکم جاری کیا اور قصور میں مونس الہٰی کی 26 کنال سے زائد اراضی بھی ضبط کرنے کا حکم دیا، سپیشل سینٹرل کورٹ نے مونس الہٰی کے نام پر لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقعہ ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی ضبط کرنے کا حکم دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔


یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے لاہور نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا، مونس الہٰی کو متعدد بار طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے لیکن وہ پیش نہ ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں مونس الہٰی سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا، جن میں زہرا الہٰی، احمد فاران خان، ضیغم عباس، وجاہت احمد خان، عامر سہیل اور عمار فیاض شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر