ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی

تہران (نیشنل ٹائمز) سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی،تحقیقاتی رپورٹ میں حادثے کی وجہ خراب موسم کو قرار دیا گیا ہے جبکہ ہیلی کاپٹر میں موجود وزن بھی اس کی گنجائش سے زیادہ تھا،رواں سال مئی میں ملک کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر 7ساتھی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے تھے،رپورٹ میں کہا گیا کہ باوثوق سکیورٹی ذرائع نے حادثے کی حتمی تحقیقات کے نتائج سے آگاہ کیا، آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کا معاملہ ریگولیٹری اور سکیورٹی اداروں نے مکمل کر لیا،اس حوالے سے بتایا گیا کہ سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی تفصیلی تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور انہیں پورا یقین ہے کہ جو ہوا وہ ایک حادثہ تھا،تحقیقاتی رپورٹ میں 19مئی کو پیش آنے والے حادثے کی بنیادی وجہ خراب موسمی حالات اور ہیلی کاپٹر میں سکیورٹی پروٹوکول سے زائد مسافروں کی موجودگی کو قرار دیا گیا ہے،تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ہیلی کاپٹر گنجائش سے زیادہ دو مسافروں کو لے جا رہا تھا اسی وجہ سے یہ گر کر تباہ ہو گیا،رپورٹ میں حادثے میں الیکٹرانک سسٹمز کے جام اور ہیکنگ کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واقعے میں کیمیائی اور نقصان دہ مواد کی موجودگی کی کوئی علامات نہیں ملیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر