ایرانی پارلیمنٹ نے صدر پزیشکیان کی نامزد 19 رکنی کابینہ کی منظوری دیدی

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران کی پارلیمنٹ نے صدر مسعود پزیشکیان کی نامزد کابینہ کے تمام افراد کی منظوری دیدی،ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے ایک خاتون وزیر سمیت 19رکنی کابینہ کی منظوری دیدی گئی ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے اجلاس کے پانچویں اور آخری روز اہلیت، صلاحیت اور سابقہ ریکارڈ چیک کرنے کے بعد صدر پزیشکیان کی نامزد کابینہ ارکان کی منظوری دی،ایران کی 12ویں پارلیمنٹ کے 288ممبران نے ووٹ کے ذریعے چودھویں حکومت کی نامزد کابینہ کی منظوری دی، اس موقع پر صدر پزیشکیان نے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ پارلیمنٹ کے سامنے نامزد وزرا کے حق میں دلائل پیش کیے، پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد سید عباس عرقچی وزارت خارجہ، بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ ڈیفنس اور سید اسماعیل خطیب انٹیلی جنس کی وزیر کا عہدہ سنبھالیں گے،منظوری کے بعد امین حسین رحیمی وزیر انصاف، عبدولناصر ہمتی وزیر خزانہ اور سکندر مومنی وزیر داخلہ ہوں گے،پارلیمنٹ سے منظور شدہ 19رکنی کابینہ کے ارکان میں علی رضا کاظمی، ستار ہاشمی، محمد رضا ظفر قندی، احمد میداری، غلام رضا نوری قزلجح، خاتون رکن فرزانہ صادق اور سید محمد اتباک کے نام شامل ہیں،سید سیمائی صراف، سید عباس صالحی، سید رضا صالحی امیری، محسن پاکنی جاد، عباس علی آبادی اور احمد دونیہ مالی کے نام بھی نئی کابینہ کے ارکان میں شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر