شرائط پوری نہ ہونے پر آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرضہ دینے سے انکار

لاہور (نیشنل ٹائمز) شرائط پوری نہ ہونے پر آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرضہ دینے سے انکار، آئی ایم ایف کے اگلے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھی پاکستان کا کیس شامل نہ کیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالرز کے نئے قرض پروگرام کے حصول کیلئے کوشاں حکومت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ 12 جولائی کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ ہو جانے کے بعد حکومتی وزراء کے بیانات میں یہ تاثر دیا گیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد اور باآسانی نیا قرض پروگرام مل جائے گا، تاہم اب تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کےلئے آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔
سماء نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے شرائط پوری نہ ہونے پر پاکستان کو قرضہ دینے سے انکار کرتے ہوئے بیرونی فنانسنگ کی ضروریات پوری کرنے سے متعلق عائد شرط پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دی جانا تھی تاہم ایجنڈے میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے 28 اگست تک کا شیڈول سامنے آیا تھا جس میں پاکستان شامل نہیں تھا تاہم امید کی جارہی تھی کہ پاکستان کا نام بعد کے اجلاسوں میں شامل کیا جاسکتا ہے مگر ایسا نہ ہوسکا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے 30 اگست تک کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے نئے شیڈول میں بھی پاکستان کا نام شامل نہیں۔ بورڈ 28 سے 30 اگست تک ویت نام سمیت 3 ملکوں کی درخواستوں پر غور کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی باقاعدہ منظوری سے پہلے ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانیوں کی شرط لگا رکھی ہے۔ دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض بروقت روول اوور نہ ہونا آئی ایم ایف کے پاکستان کیلئے بیل آوٹ پیکیج کی منظوری میں رکاوٹ قرار دی جا رہی ہے۔ پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 5 ارب، چین 4 ارب اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹس ہیں۔
حکومت 12 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور اور کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کیلئے کوشاں ہے تاہم تاحال اسے کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری موخر کیے جانے پر حکومتی وزراء کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ ستمبر کے ماہ میں آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو بورڈ پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری دے دے گا، تاہم صحافی شہباز رانا کی خبر کے مطابق ستمبر میں بھی آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری حاصل ہو جانے کے امکانات یقینی نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر