اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں امریکی تجویز پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، انتونی بلنکن

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکہ کے وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں امریکی تجویز پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے‘ اب بات حماس پر آ گئی ہے کہ آیا وہ اس تجویز سے متفق ہیں یا نہیں. امریکی نشریاتی ادارے نے محکمہ خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کی تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے جسے نیتن یاہو نے ایک مثبت ملاقات کہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے امریکی پلان پر عملدرآمد پر یقین دہانی کرائی ہے جس کے تحت حماس کی حراست میں مغویوں کو رہا کیا جانا بھی شامل ہے۔

انتونی بلنکن نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ یہ جنگ بندی کا آخری موقع ہو سکتا ہے امریکہ کو یہ امید ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان یہ معاہدہ طے پا جائے گا امریکی حکام کو یہ امید ہے کہ یہ معاہدہ آئندہ ہفتے تک ہو جائے گا تاہم اس طرح کی امید اسرائیل یا حماس کی طرف سے سامنے نہیں آئی ہے. اسرائیل اور حماس ایک دوسرے پر ہٹ دھرمی اور جارحیت کے الزامات عائد کرتے آئے ہیں تل ابیب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے اور مغویوں کی رہائی کی طرف تیزی سے بڑھنے سے متعلق بات کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہار نہیں مان رہے ہیں جنگ بندی معاہدے میں مزید تاخیر کا مطلب ہے کہ مزید مغوی مر سکتے ہیں اور ایسے کسی معاہدے سے متعلق مزید رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیںاکتوبر میں حماس اور اسرائیل کی جنگ چھڑنے کے بعد یہ انتونی بلنکن کا اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کا نواں دورہ ہے. وہ اپنے اس دوسرے کے اگلے مرحلے پر جنگ بندی معاہدے پر پیشرفت اور اسے یقینی بنانے کی کوشش کے سلسلے میں مصر اور دوحہ جائیں گے اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ کو بتایا کہ وہ اس ہفتے میں قاہرہ میں جاری مصری، قطری اور امریکی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں اپنی ٹیم بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مئی کے اواخر میں امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ تجویز کیا تھا جس کے پہلے مرحلے میں جنگ بندی، غزہ کے آبادی والے علاقوں سے اسرائیلی افواج کا انخلا، قیدیوں کی رہائی اور غزہ کی پٹی میں شہریوں کی اپنے گھروں کو واپسی شامل ہے‘دوسرے مرحلے میں فوجیوں سمیت حماس کی قید میں تمام زندہ لوگوں کی رہائی اور غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا شامل ہوگا اور اگر فریقین اپنے وعدے پورے کرتے ہیں تو عارضی جنگ بندی دشمنی کا مستقل خاتمہ بن جائے گی جبکہ تیسرے مرحلے میں غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی لاشوں کی واپسی بھی شامل ہو گی.



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر