ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر بننے کی صورت میں ایلون مسک کو اہم عہدہ دینے کی پیشکش

نیویارک (نیشنل ٹائمز) صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے مابین حالیہ قربت اور ایک دوسرے کے حق میں بیانات کا عمل کئی سیاسی تجزیہ کاروں کیلئے تعجب کا باعث تھا اور اب قیاس آرائیوں کا سلسلہ اس وقت دم توڑ گیا جب سابق امریکی صدر نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنیں تو ارب پتی ایلون مسک کو کابینہ میں عہدہ پیشکش کرنے کی آفر کریں گے۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ایلون مسک میری پیشکش کو قبول کرنے کیلئے تیار ہیں تو وہ ایسا کرنے کو تیار ہیں۔ٹرمپ نے ایلون مسک کو ’بہت ذہین آدمی‘ قرار دیا اور کہا کہ میں یقینی طور پرانہیں کابینہ میں اہم عہدہ دوں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صدرکیلئے مسک نے ٹرمپ کی حمایت کی تھی۔ ایلون مسک نے ایک قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ”ہمت“ کی تعریف کی۔دونوں نے اس ماہ کے شروع میں ارب پتی پلیٹ فارم ایکس پر دوستانہ گفتگو کی جہاں مسک نے ٹرمپ کی مہم کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مسک کو ٹرمپ انتظامیہ کے تحت مشیر کے کردار یا کابینہ کے عہدے کی آفر کی گئی ہو۔2016 میں ٹرمپ کے الیکشن جیتنے کے بعد مسک کو ریپبلکن صدر کی دو مشاورتی کونسلوں میں مقرر کیا گیا، جہاں ان کا مقصد ماحولیاتی اور امیگریشن پالیسیوں پر اثر انداز ہونا تھا۔ تاہم، ٹیک ارب پتی نے 2017 میں ٹرمپ کے تاریخی پیرس موسمیاتی معاہدے سے امریکہ کو نکالنے کے فیصلے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر