اگلی بار وزیراعظم کراچی آئیں، تو انہیں جناح اسپتال اور این آئی سی ایچ کا دورہ کرایا جائے، بلاول بھٹو

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال میں علاج معالجے کی جدید نئی سہولیات کا افتتاح کرکے کراچی سمیت سندھ بھر کی عوام کو ایک اور تحفہ دیا ہے۔ 120 بستروں پر مشتمل ڈیپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیویورل سائنسز ، 110 بستروں پر مشتمل ڈیپارٹمنٹ آف نیورولوجی اینڈ اسٹروک یونٹ، اور سائبر نائف S7-FIM کے افتتاح سے صوبے کی عوام کو معیاری و مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کا تسلسل جاری رکھا گیا ہے۔
میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے جناح اسپتال میں نئی جدید سہولیات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بہترین ہسپتال سندھ میں ہیں۔

جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی، اور این آئی سی ایچ پاکستان کے بہترین ہسپتالوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا خواہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف منفی خبریں چلتی رہتی ہیں، اگر کوئی اچھی خبر ہے تو وہ یہ ہی تین ادارے ہیں۔

انہوں نے اسپتالوں کو صوبائی حکومت کی گوڈ گورننس اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی کامیابی کا اعلٰی مثال قرار دیا اور کہا کہ یہ اسپتال، 18ویں آئینی ترمیم کے تحت اختیارات کی منتقلی کے بعد صوبے کی جانب سے ادارے بہتر انداز میں چلانے کا بھی ثبوت ہیں۔ ویسے ہی آپ نے سنا ہوگا، سندھ حکومت کے بارے میں، کہ ہم کچھ نہیں کرتے، میگا پراجیکٹس نہیں کرتے۔
لیکن عمل، باتوں سے زیادہ نظر آتا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے اختیارات کی منتقلی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے پوری دنیا کا سب سے بڑا دل کے علاج کا اسپتال، این آئی سی وی ڈی، کی شکل میں بنایا، جبکہ این آئی سی ایچ کے ذریعے بچوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی جا ر ہی ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ جے پی ایم سی میں کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی سائبر نائف مشین دنیا میں گنتی کے چند ممالک میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک اِس مشین کے ذریعے ہونے والے علاج پر ایک ہزار ڈالرز سے زائد کا خرچہ آتا ہے، جبکہ جے پی ایم سی میں اِس مشین کے ذریعے علاج کی سہولت مفت ہے، اور ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رائل کالج آف ریڈیولاجی نے جے پی ایم سی کے کینسر کے علاج کے ڈیپارٹمنٹ کو دنیا کے ٹاپ ٹین کینسر کے علاج کے ڈیپارٹمنٹ میں شامل کیا ہے۔
انہوں نے شہریوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں صوبہ سندھ کے کاروباری طبقے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پورے ملک میں چیریٹی کے حوالے سے صف اول کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیگر صوبوں کے حکمران نجی اسپتالوں کو صحت کارڈز کے ذریعے منافع پہنچا کر خوش ہوتے ہیں، لیکن ہم صوبہ سندھ مین تب خوش ہوتے ہیں جب ہم عوام کو معیاری علاج کی سہولیات مفت دستیاب ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کینسر کے علاج کے لیے درکار پیٹ سی ٹی اسکین کا مہنگا ٹیسٹ، سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں مفت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہماری کامیابی ہے کہ صرف جے پی ایم سی میں کینسر کے ڈیپارٹمنٹ میں ملک بھر کے 167 شہروں سے لوگ علاج کے لیے آتے ہیں اور 15 ممالک سے بھی شہری یہاں آتے ہیں۔بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگلی بار جب وزیراعظم کراچی آئیں، تو انہیں جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ کا دورہ کرائیں۔
ہم وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ صوبہ پنجاب میں بھی ہم ایسے اسپتال بنانے کے لیے تیار ہیں، جبکہ بلوچستان میں ہم خود کوشش کررہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں لاہور میں بھی ایسے اسپتال بنیں اور لوگوں کو مفت علاج ملے۔”دریں اثنا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن اور سندھ حکومت کے درمیان جناح اسپتال میں ریڈیشن اونکولوجی سیکشن کے حوالے سے دستخطی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر