خیبر پختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں ہو رہا، امیر مقام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے خیبر پختونخواہ میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے کشمیر امور انجینئر امیر مقام میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں، کے پی کے حکومت عوام کے مسائل حل کے بجائے سیاست میں لگی ہوئی ہے،خیبرپختونخواہ حکومت نے عوام کے لئے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا،آزادکشمیر،گلگت بلتستان کی حکومتیں عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں،خیبرپختونخوا ہ میں ساری لڑائی کرپشن میں حصہ لینے پر ہے ان کو باقی صوبوں سے سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا مریم نواز صبح سے شام تک عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،پنجاب میں لوگوں کو 45ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے، بلوچستان میں ٹیوب ویل کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نے 24ہزار ٹیوب ویلز کا مسئلہ حل کیا اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وفاق کے ساتھ معاہدہ کیا،سندھ کا وزیراعلیٰ سیلاب متاثرین کو گھر دینے کیلئے کام کررہا ہے ،دوسری طرف خیبرپختونخواہ میں الگ ہی ماڈل ہے ، کرپشن کے معاملے پر عجیب قسم کی کمیٹی بنائی ہے ،مانیٹرنگ تو تھرڈ پارٹی کرتی ہے آپ خود اس میں شامل ہیں ،احتساب کمیشن کو بڑا تالا لگا کر بند کیا گیا لوگوں کو بے وقوف بنانے کی ایک حد ہوتی ہے ۔

امیر مقام نے کہا پشاور اور پنجاب میں روٹی کی قیمتوں کو موازنہ کرلیں ،خیبرپختونخواہ میں سکینڈلز کے علاوہ اور کوئی کام نہیں جنگلات کو بے دردی سے کاٹا گیا، گندم سکینڈل ہے معدنیات کا سکینڈلز سامنے آیا یونیورسٹیز کے گراؤنڈز بیچے جارہے ہیں ۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر