بھارت میں ڈاکٹروں کا ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف جاری ہڑتال ختم کرنے سے انکار

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) بھارتی جونیئر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ساتھی ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف جاری ہڑتال ختم کرنے سے انکار کردیا ہے بھارتی جریدے کے مطابق ہزاروں جونیئر ڈاکٹرز نے ٹرینی ڈاکٹر کے بہیمانہ قتل کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے کام چھوڑ ہڑتال کی کال دی ہوئی ہے، جہاں ڈاکٹرز نے محفوظ ماحول کی فراہمی اور ملزمان کے خلاف جلد از جلد قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ملک بھر میں جاری ہڑتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے غیر ایمرجنسی کے مریضوں کے معائنے کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، یہ مظاہرے اور کام چھوڑ ہڑتال اس وقت سامنے آئی، جب 9 اگست کو 31 سالہ خاتون ٹرینی ڈاکٹر کا آر کے کار میڈیکل کالج اور ہسپتال میں ریپ کے بعد بہیمانہ قتل کیا گیا تھا جبکہ سیکیورٹی اداروں نے ایک پولیس رضاکار کو جرم کے الزام میں گرفتار کیا ہے، خواتین سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ 23 سالہ طالبہ سے 2012 میں گینگ ریپ کے بعد بننے والے سخت قوانین کے باوجود بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے ڈاکٹرز کو ڈیوٹیوں پر واپس آنے کے لیے زور دیا جا رہا ہے حکومت نے کمیٹی تشکیل دی ہے، جو کہ صحت کے پیشے سے وابسطہ افراد کے حفاظتی اقدامات کے لیے تجویز دے گی آر کے کار میڈیکل کالج اور ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر انکت مہاتا کا احتجاج کے دوران کہنا تھا کہ ہماری غیر معینہ مدت تک کام چھوڑ ہڑتال اور دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

مغربی بنگال کے دو بڑے ساکر کلبس نے ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کے لیے 18 اگست کو کولکتہ کی سڑکوں پر مارچ کیا اور ”ہمیں انصاف دو“ کے نعرے بھی لگائے جبکہ ریاست اوڑیسہ، نئی دلی اور مغربی ریاست گجرات میں بھی جونیئر ڈاکٹرز نے احتجاج کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا. خیال رہے کہ 31 سالہ ڈاکٹر 9 اگست کو مردہ پائی گئی تھی جس کے بارے میں پولیس کا کہنا تھا کہ ان کا ریپ کے بعد قتل کیا گیا جبکہ واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک پولیس اہلکار کو حراست میں لیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر