اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر برطانوی دفتر خارجہ کا افسر مستعفی

لندن (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کے معاملے پر برطانوی دفتر خارجہ کا افسر مستعفی ہوگیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق مستعفی افسر مارک سمتھ کا کہنا ہے کہ دفترِ خارجہ میں ہر سطح پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، غزہ میں روزانہ اسرائیل کی جنگی جرائم کی واضح مثالیں دیکھی گئیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا اسرائیل کو تسلسل سے ہتھیاروں کی فروخت کا کوئی جواز نہیں بنتا، اسلحے کی فروخت میں شفافیت کا خیال رکھنے کا برطانوی وزرا کا دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے۔

مارک سمتھ کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت بھی شاید اسرائیل کے جنگی جرائم میں ملوث ہے۔خبر پر ردعمل میں برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی قوانین کا تحفظ کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اسرائیل کے بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے یا نہ کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 40 ہزار 99 فلسطینی شہید جبکہ 92 ہزار 609 زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جبکہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر