دھرنا معاہدے پرعمل نہ ہوا تو ملک کے ہرکونے سے لانگ مارچ نکلے گا، حافظ نعیم الرحمان

کراچی( نیشنل ٹائمز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاہدے کے 34 روز باقی ہیں کل کوئٹہ جاو¿ں گا، اگر معاہدے پر عمل نہ ہوا تو ہر جگہ سے لانگ مارچ نکلے گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارے ساتھ کراچی کے ٹاون چیئرمین موجود ہیں ، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نے آخر وقت تک کوشش کی کہ بلدیاتی انتخابات نہ ہوں، ہمارے پاس 9ٹاون ہیں مگر بلدیاتی اداروں پر قبضہ کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سب کے لئے یہ شہر روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے، پاکستان کی معیشت میں آدھا حصہ اس شہر کا ہے ، صوبائی حکومت کا 97 فیصد ریونیو کراچی سے جمع ہوتا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی حکومت کو سوا سال ہوگیا، ترقی یافتہ ممالک میں امن و امان سمیت تمام اختیار بلدیاتی حکومتوں کے پاس ہوتا ہے، پنجاب میں ابھی تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے، سندھ میں بھی پیپلز پارٹی نے دھاندلی کر کے قبضہ کرلیا ، پورے ملک میں بلدیاتی نظام کو حکومتیں مانتی ہی نہیں، انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی نے جتنے وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے جماعت اسلامی کے ٹاو¿ن چیئرمین کو منتخب ہوئے ڈیڑھ سال ہونے کو ہے لیکن اختیار نہیں ہے، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات پر شب خون مار کر قبضہ کرلیا، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کراچی کا انچارج میئر انچارج ہوتا ہے لیکن صفائی ستھرائی نہیں اور کوئی توجہ نہیں ہے، واٹر بورڈ اور سیوریج پر کوئی اختیار نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں جو اختیار بلدیاتی حکومتوں کو دیا گیا وہ نہیں دیا جا رہا ہے، بجٹ کے 62 فیصد سے صوبوں کو حصہ ملتا ہے لیکن صوبائی حکومت اس میں سے بلدیاتی حکومتوں کو حصہ نہیں دیتی۔
امیر جماعت اسلامی نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی کار کردگی سندھ میں بارشوں سے نظر آتی ہے، پیپلز پارٹی کرپشن کر رہی ہے اربوں روپے قرضے لے رہے ہیں بتائیں وہ پیسے کہاں جاتے ہیں؟ شہر پر قبضہ کر کے بیڑا غرق کیا ہوا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نواز شریف بادشاہ سلامت نے اپنی صاحبزادی کو ساتھ بٹھایا ہے، یہ بادشاہت نہیں چلے گی، آئی پی پیپز کو انہوں نے مسلط کیا ہے، ہم ان آئی پی پیپز کا بوجھ نہیں اٹھائیں گے ہمیں ٹیرف میں کمی چاہئے، صنعتکار کہہ رہے ہیں ہماری صنعتیں بند ہورہی ہیں، کیپسٹی پیمنٹ وصول نہیں ہونی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی حکومتی معاہدے کا تعاقب کرے گی ، عوام مسترد شدہ لوگوں کو جانتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر