غزہ: اسرائیلی فوج کے حملے میں 9 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 15 افراد شہید

غزہ(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فوج نے ایک گودام میں پناہ لئے ہوئے فلسطینی خاندان پر حملہ کرکے 9 بچوں سمیت 15 افراد کو شہید کر دیا۔ عرب میڈیا کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے الزوآدہ میں قائم ایک گودام پر رات گئے بمباری کی جس کے نتیجے میں وہاں پناہ لئے ہوئے 16 افراد شہید ہوئے جن میں سے 15 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جبکہ شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ، دیرالبلاح، خان یونس پر بھی بمباری کی اور اسرائیلی بمباری میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے جبکہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں بھی ایک کار پر ڈرون حملہ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔ دوسری جانب اسرائیلی مذاکرات کار آج غزہ جنگ بندی پر مزید بات چیت کےلیے قاہرہ جائیں گے جبکہ امریکی وزیرخارجہ اسرائیلی وزیر اعظم اور اسرائیلی حکام سے ملاقات کیلئے آج اسرائیل روانہ ہو رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر