غزہ میں جنگ بندی کیلئے بہت قریب پہنچ چکے ہیں: امریکی صدر

دوحا (نیشنل ٹائمز) امریکا کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی ڈیل کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ قریب پہنچ چکے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بغیر دوحا میں امریکا، اسرائیل، قطر اور مصر کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نئے دور کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ بہت زیادہ پر امید ہیں کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات طے پا جائیں گے، غزہ میں جنگ بندی سمجھوتے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ قریب پہنچ چکے ہیں۔

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے ایران کی جوابی کارروائی کے خدشے پر امریکی صدر نے کہا کہ خطے میں کسی بھی ملک کو امن مذاکرات کی کوششوں کو متاثر نہیں کرنا چاہئے۔دوسری جانب حماس نے غزہ جنگ بندی کے حوالے سے قطر میں ہونے والے مذاکرات کے نتائج پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ پہلے امریکا نے جو تجاویز پیش کی تھیں ان پر عمل درآمد کروائے جبکہ اسرائیل نے کسی بھی سیز فائز کے امکان کے بغیر امریکا اور دیگر ثالثییوں کا حماس کو یرغمالیوں کی رہائی سے انکار کرنے سے باز رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔امریکا، مصر اور قطر کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ایک تجویز پیش کی ہے جس سے اسرائیل اور حماس کے درمیان دوریاں کم ہوں گی۔

غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکا، اسرائیل، قطر اور مصر کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دورقاہرہ میں شروع ہو گا جبکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج اسرائیل پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے اور معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کی نئی تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر