جنوبی و وسطی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 10 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید

غزہ (نیشنل ٹائمز) جنوبی و وسطی غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔ ان میں 10 بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے علاقے الزویدہ کو نشانہ بنایا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطاسق دیر البلاح میں الاقصی مارٹرز اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ الزویدہ میں 15 فلسطینی صہیونی فوج کے حملے میں شہید ہوئے۔غزہ سٹی میں شیخ رضوان نامی علاقے کے ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔ خان یونس میں الزانہ کو توپ کے گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔ایک 6 سالہ فلسطینی بچہ اسرائیلی ڈرون کی چلائی ہوئی گولی سر میں لگنے سے شہید ہوا۔ یہ واقعہ خان یونس کا ہے۔اس سے قبل اسرائیل نے لبنان میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس میں 10 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دبا بڑھ رہا ہے مگر اس کے باوجود وہ فلسطینیوں پر اپنے حملے کم نہیں کر رہا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر