چین نے گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کے لیے سبسڈی کو دوگنا کردیا

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) چین نے صارفین کو اپنی پرانی گاڑیوں کو ترک کرنے اور نئی گاڑیاں خریدنے کی ترغیب دینے کے لیے مالی امداد میں اضافہ کیا ہے۔وزارت تجارت اور چھ دیگر سرکاری محکموں کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی خریداری کے لیے سبسڈی کو اپریل کے مقابلے میں 10ہزار یوآن(1ہزار399ڈالر) سے دوگنا کرتے ہوئے 20ہزار یوآن کردیا گیا ہے۔ایندھن سے چلنے والی مسافر گاڑیوں کی خریداری کے لیے سبسڈی 7 ہزار یوآن سے بڑھا کر 15 ہزار یوآن کر دی گئی ہے۔نئی پالیسی کا اطلاق رواں سال 24 اپریل سے 10 جنوری 2025 کے درمیان جمع کرائی جانے والی سبسڈی کی درخواستوں پر ہوگا۔انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں رواں سال جنوری سے جولائی تک تقریبا 50 لاکھ نئی انرجی مسافر گاڑیاں اور ایندھن سے چلنے والی65لاکھ 70ہزارگاڑیاں انفرادی صارفین کو فروخت کی گئیں جو بالترتیب گزشتہ سال کے مقابلے میں 33.7 فیصد اضافہ اور 15 فیصد کم ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر