ایران نے اسرائیل پرحملہ کیا تو تباہ کن نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکی دھمکی

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری مذاکراتی عمل متاثرہوگا اور ایران کو حملے کے سنگین نتائج بھی بھگتنا ہوں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اور فرانس ہر طرح کی صورتحال کے لیے جوابی کارروائی کی تیاری کررہے ہیں۔ ایران نے اسرائیل پرحملہ کیا تو اسرائیل کے لیے دفاع کے لیے سب کچھ کریں گے۔ امریکی اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کا حملہ ایران کی پراکسی جنگ تھا اور ایران کے اسرائیل پر حملے کی صورت میں یہ پراکسی جنگ مزید تیز ہوجائے گی۔ امریکی حکام کا معمول ہے کہ جن سرکاری پالیسیوں، فیصلوں اور اقدامات کو غیرسرکاری طور پر سامنے لانا چاہتے ہیں وہ حکام نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتا دیتے ہیں۔ ایران نے جولائی میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کے بعد بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر