بھارت، خاتون ڈاکٹر کے زیادتی کے بعد قتل کیخلاف ملک بھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

کولکتہ (نیشنل ٹائمز) بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا، کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف ملک بھر کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی جبکہ شہریوں کی جانب سے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹرینی ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے واقعے کے خلاف پورے بھارت میں احتجاج شروع ہو گیا ہے، واقعے کے خلاف کولکتہ میں ہزاروں ڈاکٹرز نے احتجاج کیا، ریاست مہاراشٹرا کے 8 ہزار سے زائد سرکاری ڈاکٹروں نے میڈیکل سروسز کا بائیکاٹ کر دیا، ہسپتالوں میں صرف ایمرجنسی کا شعبہ فعال ہے۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی ڈاکٹرز نے احتجاج کیا اور ایک سرکاری ہسپتال کے باہر دھرنا دیا۔ اس کے علاوہ لکھنو، اتر پردیش اور گوا میں بھی ڈاکٹروں نے احتجاج کیا اور مقتول خاتون ڈاکٹر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب مغربی بنگال میں احتجاج کے دوران پولیس نے سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا، اترپردیش میں بھی نرس کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر