لبنان میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے گودام پر اسرائیلی فضائی حملہ، 9 افراد شہید، 5 زخمی

بیروت (نیشنل ٹائمز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 9 افراد شہید گئے جب کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ تحریک کے ہتھیاروں کے اسٹور کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی۔ لبنان کی وزارت صحت نے ان افراد کی شہادت کی تصدیق کی۔ لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نباتیح کے علاقے میں کیے جانے والے حملے میں شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس کے دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ 5 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ اسرائیل کی فوج نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ فضائیہ نے رات میں لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے والے مقام کو نباطیح کے علاقے میں نشانہ بنایا، یہ علاقہ اسرائیلی سرحد کے قریب ترین مقام سے تقریبا 12 کلومیٹر (7 میل)دور واقع ہے۔ قبل ازیں فوج نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے شہر کے جنوب میں 50 کلومیٹر (31 میل) دور مارون الراس اور ایتا الشعب کے دیہات میں فوجی عمارتوں پر حملہ کیا۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب کہ 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر فلسطینی گروپ کے حملے اور غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے بعد سے حزب اللہ اپنے اتحادی حماس کی حمایت میں اسرائیلی افواج کے ساتھ تقریبا روزانہ جھڑپیں کر رہی ہے۔ اکتوبر سے سرحد پار جھڑپوں میں اسرائیلی فورسز نے لبنان میں تقریبا 570 افراد کو شہید کیا جن میں زیادہ تر حزب اللہ کے ارکان تھے لیکن کم از کم 118 عام شہری بھی شہید ہو گئے، اسرائیل نے اس دوران عرصے کے دوران لبنان پر 6ہزار 500 سے زائد حملے کیے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر