جنرل(ر)فیض کی گرفتاری پر خوف زدہ نہیں ہوں، عمران خان

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل(ر)فیض حمید کی گرفتاری پر بالکل بھی خوفزدہ نہیں اگر ڈرتا تو جوڈیشل کمیشن کی بات نہ کرتا، اسٹیبلشمنٹ ملک کو نقصان کی طرف لے کر جار ہی ہے ،یہ سب کچھ صرف چیف جسٹس کی ایکسٹینشن اور دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، شیر افضل مروت سے ملاقات کرنے کے لیے تیار ہوں۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف نیا ریفرنس 23 نومبر کو چیف جسٹس کے ریمارکس پر بنایا گیا، زیر سماعت ریفرنس پر چیف جسٹس کیسے ریمارکس دے سکتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں چیف جسٹس نے ریمارکس دے کر اس جج کو واضح پیغام دیا ہے، اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کرتا ہوں اور پیغام ہے کہ آپ ملک کو نقصان کی طرف لے کر جارہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں آپ فراڈ لوگوں کو بٹھا کر ملک اور اداروں کو تباہ کر رہے ہیں، میں جنرل(ر)فیض کی گرفتاری پر بالکل نہیں ڈر رہا اگر ڈرتا تو جوڈیشل کمیشن کی بات نہ کرتا۔ انٹرنیٹ کی بندش پر انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا انٹرنیٹ پر پابندی لگا کر ملک کا 5 سو ملین ڈالر کا نقصان کیا گیا، یہ سب کچھ صرف چیف جسٹس کی ایکسٹینشن اور دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، چیف جسٹس نے ہماری 3 مزید وکٹیں گرا دی ہیں ہم پر نواز شریف کے الزامات کی اصلیت اکنامک سروے آف پاکستان سے واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری سے رابطے کے لیے فون کی ضرورت نہیں وکلا موجود ہیں ان کے ذریعے پیغام بھجوا سکتا ہوں، جیل میں جیمرز لگے ہوئے ہیں موبائل نہیں چلتے مگر یہ لوگ گبھرا گئے ہیں، یہ صرف witch hunt چل رہا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں شیر افضل مروت سے ملاقات کرنے کے لیے تیار ہوں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر