غزہ (نیشنل ٹائمز) غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کی تعداد 40ہزار سے تجاوز کرگئی،غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار سے زائد افراد شہید اور 92,401زخمی ہوچکے ہیں،مرنے والوں میں 16500بچے اور گیارہ ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں جبکہ غزہ کے 2.3ملین افراد میں سے تقریبا 85فیصد بے گھر ہوچکے ہیں،مقبوضہ مغربی کنارے کے کیمپ میں پناہ گزینوں پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ روز توباس گورنری میں اسرائیلی فورسز کے حملے میں پانچ افراد شہید ہوئے۔سات اکتوبر 2023کو حماس کی جانب سے کیے گئے حملوں کے دوران اسرائیل میں 1,139افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 200سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 40ہزار سے تجاوز کرگئی



