کانگو، رواں سال منکی پاکس 548زندگیاں نگل گیا، عالمی ادارہ صحت کا اظہار تشویش

ؤکنساشا (نیشنل ٹائمز) افریقی ملک کانگو میں 2024کے آغاز سے اب تک وبائی مرض منکی پاکس 548افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے،وزیر صحت کانگو سیموئل راجر کمبا کے مطابق ملک کے تمام صوبے اس بیماری سے متاثر ہیں مگر سب سے زیادہ متاثرہ صوبے جنوبی کیوو، شمالی کیوو، شوپو، ایکویتور، شمالی اوبنگی، شوواپا، مونگالا اور سنکورو ہیں،عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے بدھ کے روز افریقا میں منکی پوکس کے پھیلائو کو عالمی سطح پر صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال قرار دیا ہے، جبکہ ڈی آر سی میں کیسز میں اضافے اور قریبی ممالک میں پھیلنے پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے،وزیر صحت نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وبائی امراض کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، ہمارے ملک میں سال کے آغاز سے اب تک 15664ممکنہ کیسز اور 548اموات ریکارڈ کی گئی ہیں،ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو 26صوبوں پر مشتمل ہے اور اس کی آبادی تقریبا 100ملین ہے،اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کی جانب سے منکی پاکس کو عالمی سطح پر خطرہ قرار دینے کا یہ فیصلہ افریقی یونین کے صحت کے نگران ادارے کی جانب سے بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر