پوپ فرانسس نے اسرائیل کو دہشت گرد قرار دے دیا

ویٹی کن سٹی (نیشنل ٹائمز) رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ کی الم ناک صورتِ حال پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل کو دہشت گرد قرار دیدیا۔ایک بیان میں پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ سے مسلسل تکلیف دہ خبریں آرہی ہیں۔ کسی بھی نوع کے جواز کے بغیر وہاں نہتے شہریوں پر بمباری کی جارہی ہے، گولیاں برسائی جارہی ہیں۔پوپ کا کہنا تھا کہ بہت سے ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جو انسانیت سوز ہیں۔ ایک ماں اور بیٹی کو اسرائیلی اسنائپر نے ریسٹ روم جاتے ہوئے گولی ماردی۔ یہ صریح دہشت گردی ہے۔پوپ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس حوالے سے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ غزہ میں انسانیت سوز واقعات کی روک تھام ہو اور اسرائیل کو صریح جارحیت سے روکا جاسکے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر