غیر ملکی حکومتیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ غیر ملکی حکومتیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں، آصف مرچنٹ کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی، پاکستان امریکہ کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کا منتظر ہے، بنگلہ دیش کے لوگوں میں اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان مشرق وسطی میں بننے والی صورتحال پر تشویش میں ہے، ایران کو اپنی دفاع کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے، بھارت کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ہے ،بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 افراد کا قتل قابل مذمت ہے، ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز زہرا بلوچ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہا کہ اسرائیل کے غزہ میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، غزہ میں اب تک 40ہزار معصوم شہریوں کو جاں بحق کیا جاچکا ہے، پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے،اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی پر جوابدہ بنایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 2023 سے غزہ میں جنگ بندی پر زور دے رہا ہے،اس حوالے سے پاکستان کسی بھی اقدامات جس سے جنگ بندی ہو اس کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے کسی بھی مزاکرات کا حصہ نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ایران کو اپنا دفاع کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے، اسرائیل کا اس طرح کی کارروائیوں پر احتساب کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان مقبوضہ وادی میں 4کشمیریوں کی شہادت کے واقعہ کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ایک سوال پر ممتاز زہرا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے زائرین کے انتظامات کے حوالے سے عراقی حکومت سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں، ہم نے منکی پاکس پر عالمی ادارہ صحت کی ایڈوائزری دیکھی ہے، وزارت قومی صحت ہی اس حوالے سے باقاعدہ ردعمل دے سکتی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے فعال سفارتی مشنز موجود ہیں دونوں کے مابین باہمی تعلقات کے تمام شعبوں پر تیزرفتار رابطے موجود ہیں، وزرات خارجہ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ و سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام کے لیے ویزا گائیڈ لائنز میں تبدیلی کی ہے یہ اقدامات ویزا پالیسی کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے اٹھایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کونسل کی صدارت کررہا ہے، ایس سی او اجلاس میں شرکت کرنے والی حکومتوں کی جانب سے شرکت کی یقین دہانی کا عمل جاری ہے۔ بھارت کی طرف سے 2019 میں اٹھائے گئے اقدمات کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت معطل ہے ۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے،پاکستان دونوں ممالک پر پرامن طریقے سے تنازعہ حل کرنے پر زور دیتا ہے ۔پاکستان کا بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ واقعات میں بالکل کوئی کردار نہیں ہے بنگلہ دیش عوام کے ساتھ پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ساتویں ڈائیلاگ کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا، ڈائیلاگ میں دو طرفہ تعلقات سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی، تجارت اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ امریکا میں گرفتار آصف مرچنٹ کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، اس حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ، اس معاملے پر پاکستان امریکہ کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کا منتظر ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر