آصف مرچنٹ کے حوالے سے امریکی حکومت نے معلومات فراہم نہیں کیں، دفتر خارجہ

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) پاکستان نے کہا ہے کہ امریکا میں گرفتار آصف مرچنٹ کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور اس سلسلے میں امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں میں اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان مشرق وسطی میں بننے والی صورتحال پر تشویش میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں 40 ہزار انسانوں کا قتل عام کیا، پاکستان غزہ میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتا ہے، اسرائیل کی جانب سے نمازیوں پر حملہ قابل مزمت ہے، یہ جنیوا سمیت اقوام متحدہ کی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنی دفاع کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے، غزہ میں اسرائیل کیمظالم جاری ہیں، اسرائیل کا اس طرح کی کارروائیوں پر احتساب کرنا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ہے، بھارت کشمیر میں انسانی نسل کشی میں ملوث ہے، کشمیر میں بھارت کی جانب سے 4 افراد کا قتل قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ساتویں ڈائیلاگ کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا، ڈائیلاگ میں دو طرفہ تعلقات سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی، تجارت اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ امریکا میں گرفتار آصف مرچنٹ کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، اس حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ، اس معاملے پر پاکستان امریکہ کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کا منتظر ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر