اقوام متحدہ کا بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہروں کے دوران درجنوں ہلاکتوں کی تحقیقات کا اعلان

؎ڈھاکا (نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران درجنوں افراد کے مارے جانے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے، عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کو فون کیا ہے اور کہا ہے کہ طلبہ انقلاب کے دوران مظاہرین کے قتل کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کی زیر قیادت بہت جلد تحقیقات شروع کی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے اقوام متحدہ کے ماہرین کی ایک ٹیم جلد ہی بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزرپروفیسرمحمد یونس نے بنگلہ دیش کے طلبا کے انقلاب کی حمایت کرنے اور حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران طلبہ کے حقوق کی حمایت کرنے پر اپنے دیرینہ دوست اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کا شکریہ ادا کیا،پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ انسانی حقوق ان کی انتظامیہ کا سنگ بنیاد ہوں گے اور ہر شہری کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر پروفیسر یونس نے ملک کی تعمیر نو اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی بھی درخواست کی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر