غزہ میں پولیو وائرس کے پھیلا ئوکا شدید خطرہ ہے، اقوام متحدہ

غزہ (نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ جنگ سے تباہ حال اور محصور فلسطینی علاقے غزہ پولیو وائرس کے پھیلائو کا شدید خطرہ ہے۔عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)اور اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے اپنی حالیہ رپورٹس میں کہا ہے کہ غزہ میں پولیو وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے فوری طور پر کم از کم دو انسداد پولیو مہموں کی ضرورت ہے جس کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، یہ پیشرفت 16جولائی کو گلوبل پولیو لیبارٹری نیٹ ورک (جی پی ایل این)کی جانب سے خان یونس اور دیر البلاح سے 23جون کو حاصل کئے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیووائرس ٹائپ 2کی نشاندہی کے بعد سامنے آئی ہے ،اقوام متحدہ کے اداروں کی رپورٹس کے مطابق غز ہ کے محکمہ صحت کے حکام نے جولائی کے آخر میں رپورٹ ہونے والے فالج کے تین کیسز کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اردن بھیجے ۔اگرچہ ابھی تک ان کے نتائج سامنے نہیں آئے تاہم ماہرین کے مطابق فالج کے ان کیسز کی ایک وجہ پولیو بھی ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے کہا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کے نتیجہ میں پولیو وائرس کے پھیلائو کے لئے سازگار ماحول پید ا ہو چکا ہے، ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف نے بھی غزہ میں لڑائی کے باعث پولیو ویکسین اور اہم کولڈ چین آلات کی فراہمی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسس کی جانب سے غزہ میں دس سال سے کم عمر کے ساڑھے چھ لاکھ کے قریب بچوں کے لئے نوول اورل پولیو ویکسین ٹائپ 2کی 12لاکھ 30ہزار خوراکیں جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے،تاہم اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں نے علاقے میں انسداد پولیو کی موثر مہم چلائے کے لئے سے درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں صحت کے کارکنوں کی محفوظ اور پائیدار رسائی اور تحفظ کی ضرورت کے ساتھ ساتھ جنگ سے تباہ حال علاقے میں 36ہسپتالوں میں سے صرف 16ہسپتال اور وہ بھی جزوی طور پر فعال ہیں۔اس کے علاوہ غزہ میں صحت کی 107بنیادی سہولیات میں سے صرف 48فعال ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر