صدر مملکت نے اپنی جماعت کے رہنما علی حیدر گیلانی کو ہلال امتیاز سے نوازنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صدر مملکت نے اپنی جماعت کے رہنما علی حیدر گیلانی کو ہلال امتیاز سے نوازنے کی منظوری دے دی، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کو آئندہ سال یوم پاکستان کے موقع پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے گزشتہ روز 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی و غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کی منظوری دی تھی، اس فہرست میں مزید ایک اور نام کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدر مملکت نے پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کو بھی ہلال امتیاز سے نوازنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فہرست میں خواجہ انور مجید کا نام بھی شامل ہیں۔

صحافی ماجد نظامی کے مطابق خواجہ انور مجید ناصرف آصف زرداری کے قریبی دوست ہیں، بلکہ وہ جعلی اکاونٹس سکینڈل میں زیر تفتیش بھی رہے اور اومنی گروپ کے مالک بھی ہیں۔

خواجہ انور مجید کو 23 مارچ کو “ہلال امتیاز” سے نوازا جائے گا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے 104 پاکستانی اور غیر ملکی افراد سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی گئی ہے، جس میں اوور سیز پاکستانی عمر فاروق کا نام بھی شامل ہے۔ انہیں ہلال امتیازعطاکرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ عمرفاروق کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر توشہ خانہ سے گھڑی لینے کے معاملے میں الزامات عائد کیے گئے تھے۔
صدر مملکت کی جانب سے منظوری کی گئی فہرست میں مزید کئی نامور شخصیات کے نام شامل ہیں۔ نمایاں خدمات کے اعتراف میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کو نشانِ پاکستان جبکہ کھیل کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارۂ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشانِ امتیاز بعد از وفات جبکہ پرنس عبدالعزیز بن سلمان السعود کو ہلالِ پاکستان اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عامر حفیظ ابراہیم کو بھی ہلالِ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ڈاکٹر غلام محمد علی اور سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو کو ستارۂ امتیاز جبکہ ڈاکٹر سارہ قریشی، ڈاکٹر رفیع الدین اور پروفیسر ڈاکٹر عثمان قمر کو تمغۂ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ بہادری کے اعتراف میں سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید، سپاہی محمد آصف شہید، ایس پی محمد اعجاز خان شہید، ڈی ایس پی سردار حسین شہید، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، ایل ایچ سی محمد فاروق شہید، ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ، اللہ رکھیو نندوانی، کانسٹیبل جہانزیب اور کانسٹیبل ارشاد علی شہید کو ہلالِ شجاعت عطا کیا جائے گا۔
ملک سبز علی شہید اور کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ انجم کو ستارۂ شجاعت سے نوازا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق چانگ باؤ چُنگ اور شن من لیو کو تمغۂ قائد اعظم عطا کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، فریحہ پرویز، عماد شکیل بٹ ، میر نادر خان مگسی ، بیرسٹر ظفراللہ، منیزہ ہاشمی، خواجہ انور مجید، حسین داؤد کوبھی اعزازت سے نوازا جائےگا۔ اس کے علاوہ شعبۂ طب، ادب اور فنون سمیت ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز کو بھی ایوارڈ عطاء کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر