واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ پڑھا گیا، تقریب میں موجود عوام نے بڑی تعداد میں ہاتھوں میں قومی پرچم تھام رکھے تھے، تقریب کے دوران نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، فضا ملی نغموں اور حاضرین کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

تقریب کے دوران نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند ہوتے رہے، پاکستان رینجرز کی ولولہ انگیز پریڈ دیکھ کر حاضرین کا جذبہ حب الوطنی مزید بڑھ گیا، پاکستان رینجرز کے دستے میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔پاکستان رینجرز کے شیر دل جوانوں کے قدموں کی دھمک اور وطن کی حفاظت کے جذبے کی چمک نے حاضرین کا لہو خوب گرمایا۔پنڈال میں موجود بچے، بزرگ اور خواتین پرجوش انداز میں اپنے سپاہیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر