دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم فورسز کے شانہ بشانہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک دشمن شر پسند عناصر ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں،سکیورٹی فورسز خوارج سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی خارجی دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے حوالے سے جاری بیان میں سپیکر نے سکیورٹی فورسز کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر مبارکباد دی اور فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے وطن کے چار بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شہدا حوالدار نثار حسین، نائک رشید گل، نائک عرفان اللہ خان اور سپاہی عثمان رفاقت قوم کا فخر ہیں۔

سردار ایاز صادق نے شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے، ملک دشمن شر پسند عناصر بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں،سکیورٹی فورسز خوارج سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انشائ اللہ مشترکہ کوششوں سے جلد دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر