اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، مریم نواز

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں ، یوم آزادی پر ہر پاکستانی خوش ہے، اقلیتی برادری کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، جتنا یہ وطن ہمارا ہے اتنا ہی اقلیتوں کا بھی ہے، سفید رنگ اقلیتوں کی نشاندہی کرتا ہے،ملک کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔حضوری باغ میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم کو77واں یوم آزادی مبارک ہو، کہ میری دائیں جانب سپیشل بچے کھڑے ہیں،میں تمام بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں،اللہ تعالی کا شکر ہے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں نے پڑھا ہم زندہ قوم ہیں ہم پائندہ قوم ہیں، آنے والے دور میں ملک کی باگ ڈور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،میرا ایک سوال ہے کیا ہم زندہ قوم ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل میں میاں چنوں ارشد ندیم کے گھر گئی تھی، میں ارشد ندیم کو تاریخی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے بس تلاش کی ضرورت ہے ، یوم آزادی پر ہر پاکستانی خوش ہے،اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اقلیتی برادری کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، جتنا یہ وطن ہمارا ہے اتنا ہی اقلیتوں کا بھی ہے، سفید رنگ اقلیتوں کی نشاندہی کرتا ہے، ایمان اتحاد کی مثال بچوں نے قائم کرنی ہے، ملک کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، نام روشن کرنے کا سلسلہ دہائیوں بعد نہیں آنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے، فلسطین میں آج بہت مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اللہ تعالی فلسطین کو ظلم سے نجات دلائے، ہمیں دیکھنا ہے 77سال میں ہم کتنا کامیاب ہوئے، شہادتیں دے کر ہمارے جوان ملک کی حفاظت کررہے ہیں۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آج کے بعد عہد کریں جب بھی ہم سوچیں اپنے ملک کیلئے سوچیں، یہ ملک زندہ رہنے کیلئے بنا ہے، اللہ کرے یہ ملک ہمیشہ سب سے اونچا رہے، اللہ تعالی اس ملک کو سلامت رکھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر