ملکی ترقی کیلئے اپنی جان لڑادوں گا، وزیر اعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ چند دنوں میں 5 سال معاشی پروگرام پیش کروں گا، ملکی ترقی کیلئے اپنی جان لڑادوں گا،77 سال کے دوران بحیثیت قوم ہمارا سفر قابل رشک نہ ہوسکا، احساس ہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، بجلی کے بلوں میں کمی کیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتے، بجلی کے بلوں میں کمی کیے بغیر ہماری ایکسپورٹ نہیں بڑھ سکتی، پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کوشش کریں گے، کشمیریوں، فلسطینیوں کو ان کا حق ملنے تک ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اسلام آباد میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج کایوم آزادی سب کو مبارک ہو، آج ارشد ندیم نے سونے کا تغمہ جیتا کر پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا، ارشد ندیم قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا ،آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیاں دیں، پاکستان کیلئے خون کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، قائداعظم کی لیڈر شپ میں آبا اجداد نے قربانیاں دیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور سامراج سے آزاد ہوکر پاکستان اسلامی فلاحی مملکت بنا،1947کو پاکستان ہندوستان سے الگ ہوکر ایک اسلامی فلاحی مملکت بنا،77سال کے دوران بحیثیت قوم ہمارا سفر قابل رشک نہ ہوسکا، معیشت سمیت دیگر شعبوں میں بتدریج زوال آتا رہا،ہم ہچکولے کھاتے رہے،مہنگائی،بیروزگاری سے پریشان عوام کا پورا خیال ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اقتدار کی کشمکش،اندرونی اور بیرونی سازشیں اس میں شامل تھیں،تمام بہنوں،بھائیوں کو سلام جنہوں نے پاکستان کیلئے خون کا نذرانہ پیش کیا، ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیابیوں اور ناکامیوں کی ایک لمبی فہرست ہے، چند روز میں قوم سے خطاب کروں گا، خطاب میں 5سالہ معاشی پروگرام پیش کروں گا، چند دنوں میں آپ کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوش خبری ملے گی۔ شہبازشریف نے کہا چین نے پاکستان کے دوسال بعد آزادی حاصل کی، ہم چین سے آگے تھے لیکن پیچھے رہ گئے، دشمن ڈیجیٹل دہشتگردی کا ہتھیار استعمال کررہا ہے، ڈیجیٹل دہشتگردی کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے، نوجوان خود کو فساد،انتشار اور فریب کے فتنوں سے محفوظ رکھیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں ہونے والے مظالم پر دل افسردہ ہے، غزہ میں مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، مقبوضہ جموں وکشمیر،فلسطین کی آزادی تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، دشمن ہم سے خائف ہے، ہمیں اپنے احتساب کی ضرورت ہے، ہمیں متحد ہو کرمستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر