اسرائیل پر حملے سے ہمیں صرف غزہ میں جنگ بندی روک سکتی ہے، ایران

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرنے سے ہمیں صرف ایک چیز روک سکتی ہے اور وہ غزہ میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی ہے، عالمی میڈیا کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے رواں ہفتے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوجاتے ہیں تو ایران اپنے اسرائیل پر حملے کے منصوبے کو روک سکتا ہے، ایرانی عہدیدار نے خبردار کیا کہ اگر غزہ میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں یا اسرائیل مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کرتا ہے تو حزب اللہ جیسے اپنے اتحادیوں کی مدد سے اسرائیل پر براہ راست حملہ کردیں گے،یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں ایک میزائل حملے میں شہید کردیا گیا جس کا الزام اسرائیل پر عائد کیا گیا تھا تاہم اسرائیل نے حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی،ایران نے دھمکی دی تھی کہ اسرائیل نے ہماری خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور ایسی اطلاعات ہیں کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کرلی ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر