مسجد الاقصیٰ پر سیکڑوں اسرائیلی آبادکاروں کی چڑھائی، حالات کشیدہ

مقبوضہ بیت المقدس (نیشنل ٹائمز) سیکڑوں اسرائیلی آباد کاروں نے منگل کی صبح اسرائیلی فوجیوں کی بھاری حفاظت میں ایک مذہبی تقریب کو انجام دینے کیلئے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں واقع مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا جس کے بعد بیت المقدس میں موجود فلسطینی مسلمانوں کی مزاحمت کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کے زیر انتظام محکمہ اسلامی اوقاف نے بتایاکہ تقریباً 1600اسرائیلی آباد کاروں نے مسجدالاقصی،ْ کے احاطے میں داخل ہو کر تلمودی مذہبی رسومات ادا کیں۔

اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد کے احاطے پر دھاوا بولتے ہوئے اسرائیلی پرچم لہرائے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد اقصیٰ کے احاطے پر آباد کاروں کا دھاوا انتہاپسند یہودی گروپوں کی جانب سے تیشا بعو کی یاد میں دی گئی ایک کال کے جواب میں بولا گیا،تیشا بعو یہودیوں کے سالانہ روزہ کا دن ہے جو یہودی تاریخ میں متعدد آفاتی واقعات بشمول پہلے اور دوسرے ٹیمپل کی تباہی کی نشاندہی کرتا ہے۔

https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.658.1_en.html#goog_2098085113

میڈیارپورٹ میں کہا گیاکہ آباد کار مغربی المغربہ گیٹ سے مسجد میں داخل ہوئے،یہ راستہ اس طرح کی دراندازی کے دوران اکثر استعمال ہوتا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے یروشلم کے پرانے شہر کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا، سیکڑوں فوجیوں کو تعینات کیا اور مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے علاقے کو موثر طریقے سے فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا۔

مسجد اقصیٰ کو اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام سمجھا جاتا ہے۔ یہودی اس علاقے کو ٹمپل مانٹ کہتے ہیں اور مانتے ہیں کہ یہ دو قدیم یہودی مندروں کا مقام ہے۔اسرائیل نے 1967کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران مشرقی یروشلم، جہاں الاقصیٰ واقع ہے، اس پر قبضہ کر لیا تھا۔ 1980میں، اسرائیل نے پورے شہر پر قبضہ کر لیا، جو کہ ایک ایسا اقدام ہے جسے عالمی برادری نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر