نیویارک (نیشنل ٹائمز) امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطی دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف لے کر جا سکتا ہے۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق منگل کوایکس پلیٹ فارم پر ایلون مسک کے ساتھ گفتگو میں ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو غزہ جنگ تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہوجائے گی جسے روکنا نا ممکن ہو گا۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل توقع کر رہا ہے کہ اس پر سینکڑوں یا شاید ہزاروں میزائلوں سے حملہ کر دیا جائے گا، اگر بے حساب میزائل داغ دیئے جائیں تو آئرن ڈوم نظام کو غرق کیا جا سکتا ہے اوراسرائیل اپنا دفاع نہیں کر سکے گا۔



