اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان نے غزہ میں التابین سکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی غزہ میں سکول پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، بے گھر افراد کو پناہ دینے والے سکول پر حملہ ہولناک، غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے۔ترجمان نے کہا کہ شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا جنگی جرائم ہیں۔
غزہ میں التابین سکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان



