ایران کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں: چین

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین ایران کے اپنی خودمختاری، سکیورٹی اور قومی شناخت کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے مطابق یہ بات چین کے وزیرخارجہ نے ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی بغیری کے ساتھ اتوار کو ایک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران چین کے وزیر خارجہ نے 31 جولائی کو تہران میں حماس کے سربراہ کی ہلاکت کی مذمت کا اعادہ کیا۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حماس کے سربراہ پر حملہ نہ صرف ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی تھا بلکہ اس نے خطے کے استحکام اور امن کو خطرے میں ڈال دیا۔ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ کو بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت نے غزہ جنگ کو بند کرنے کے لیے جاری مذاکرات کو براہ راست متاثر کیا اور خطے کے استحکام اور امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔چین ایران کے اپنی خودمختاری، سکیورٹی اور قومی شناحت کے قانون کے مطابق دفاع کے حق، اور ایران کے علاقی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، اور چین ایران کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کے لیے تیار ہے۔خیال رہے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے اتوار کو عباس عرقچی کو ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔عباس عرقچی 2013 سے 2021 تک جوہری مذاکرات میں چین کے چیف مذاکرات کار تھے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر