وادی تیراہ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی پاک فوج کے لیفٹینیٹ شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک دورن علاج شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور خوارجیوں کے درمیان 9 اگست کو فائرنگ کاتبادلہ ہوا تھا، اس دوران لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک خوارجیوں کیخلاف ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کی عمر 24 سال 8 ماہ تھی، ان کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔آئی ایس پی آ ر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادرافسروں وجوانوں کی قربانیاں ہماریعزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔9 اگست کو وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان تین مختلف مقامات پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں 4 خوارج سیکیورٹی فورسز کی مثر کارروائی کے باعث ہلاک ہوگئے تھے۔تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جن میں ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے حوالدار انعام گل، ضلع ٹانک کے سپاہی محمد عمران اور ضلع مردان کے سپاہی الطاف خان شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر