مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلنکن نے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے فون پر خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔بلنکن نے اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی “کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔”

غزہ میں جنگ بندی کے قیام کی فوری ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، بلنکن نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سفارتی حل تک پہنچنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یاد رہے کہ لبنانی دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈروں میں شامل فوادشکر پر اسرائیل کے فضائی حملے اور ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے پولیٹیکل بیورو چیف اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر