سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئرجسٹس منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی،سپریم کورٹ نے فیصلہ کردیا ہے تو اس پرعمل ہوگا، یہ اتھارٹی آئین دیتا ہے، کسی کے پاس فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کی کوئی چوائس نہیں،اگر عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرنا تو پورا اسٹرکچر تبدیل کردیں۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد میں درپیش چیلنجز پر قابوپانے کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میرے بہت اچھے دوست ہیں، دعا ہے کہ اللہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اچھی صحت میں رکھیں۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا جائے، فیصلہ آئے کافی دیر ہوگئی لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے، میں نے دیکھا کہ 2014کے فیصلے پر اب عمل ہورہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہوگی اگر ایسا سوچا جائے گا، سپریم کورٹ کو یہ اتھارٹی آئین دیتا ہے۔

اگر عملدرآمد نہیں کرنا تو پھر سارا اسٹرکچر تبدیل کردیں، کچھ اور بنا لیں۔لیکن آئین کے مطابق فیصلے پر عملدرآمد میں تاخیر نہیں کی جاسکتی، ورنہ سارے لیگل سسٹم میں بگاڑ پیدا ہوجائے گا، آئین کا کا سارا متوازن خراب ہوجائے گا، اگر اس طرف چل پڑے کہ فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہونا چاہیے۔ آئین الگ الگ تینوں اداروں کو اختیارات دیتا ہے، عدالت کے فیصلے کا احترام ہوتا ہے کسی قسم کا اعتراض نہیں ہوتا۔
عدالتی فیصلوں پر کسی قسم کا ایگزیکٹو اووریچ نہیں ہونا چاہیے۔اگر فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو اس کے بڑے بھیانک نتائج ہوسکتے ہیں ۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق آئین میں وہی ہیں جو ایک مسلمان کے ہیں، اقلیتوں کے حقوق سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ہوگا، اقلیتوں کی حقوق کی حفاظت کرنا 96فیصد مسلمانوں کا فرض ہے، ہماری مذہبی تعلیمات بھی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتی ہیں۔پاکستان سے متعلق جو انٹرنیشنل رپورٹ آرہی وہ درست نہیں، اس رپورٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر