اگلا ایجنڈا پاکستان کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلانا ہے: حافظ نعیم الرحمان

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا اگلا ایجنڈا پاکستان کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلانا ہے، حکمران بتائیں 19سال کے عرصے میں آئی ایم ایف کے ساتھ کتنے معاہدے ہوئے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی تھی کہ زبانی کلامی بات ہو جائے مگر ہم نے تحریری معاہدہ کیا،حکومت نے لکھ کر دیا ہے کہ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ ہو گا ،فرانزک آڈٹ کے بعد سامنے آئے گا کہ پی پی پی سے پی ٹی آئی کے دور تک کون ان معاہدوں میں شامل رہا ،19سال کے عرصے میں آئی ایم ایف کے ساتھ کتنے معاہدے ہوئے،
بتائیں کہ آئی ایم ایف نے آئی پی پیز کے حوالے سے کیا معاہدے کئے تھے ،آئی ایم ایف اپنی پسند کے حکمرانوں کے ذریعے ہم پر مسط ہوتا ہے،جب ہم ان لوگوں کی بات کرتے تھے کہ جو انگریزوں کے غلام ہیں تو کسانوں کو ہمارے سامنے لا کھڑا کیا جاتا تھا،ہم خود کہتے ہیں کہ ان جاگیرداروں کی زمین کسانوں میں تقسیم کرو،ہمارا اگلا ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلوائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک طویل جدوجہد کی، مائیں بہنیں بیٹیاں نوجوان14 دن تک دھرنے میں شریک رہے ،ہمارے سامنے کوئی انتخاب نہیں تھا جماعت اسلامی کو کچھ نہیں چا ہئے تھا ،سب غریب عوام کے حق کے لئے تھا ،عوام پر بجلی کے بل بم بن کر گر رہے تھے عوام کی آواز کوئی بلند نہیں کررہا تھا،آپ نے جو کام کیا تاریخ میں لکھا گیا ہے،حکمرانوں نے مجبور ہو کر ایک معاہدہ کیا ہے ،معاہدے میں بجلی کے بل کم کرنے کی بات ہوئی ہے،معاہدے سے پہلے وزراء کے بیانات تھے کہ ہم آئی پی پیز کے حوالے سے کچھ نہیں کرسکتے،آخر حکمرانوں نے خود کہا کہ آئی پی پیز بڑا مسئلہ ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر