بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی تشکیل پر چین کا خیرمقدم

بیجنگ (نیشنل ٹائمز) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین، بنگلہ دیش میں ایک عبوری حکومت کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ترجمان نے یہ بات ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے بنگلہ دیش کی اس عبوری حکومت کے 8 اگست کو حلف اٹھانے سے متعلق پوچھا گیا جس میں نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس چیف ایڈوائزر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ ترجمان نے اس بات کا بطور خاص تذکرہ کیا کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت نہ کرنے کے اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش کی آزادی، خودمختاری ، علاقائی سالمیت اور بنگلہ دیشی عوام کے آزادانہ طور پر منتخب کردہ ترقی کے راستے کا احترام کرتے ہیں۔ ہم بنگلہ دیش کے تمام لوگوں کے ساتھ اچھے ہمسایہ اور دوستی کی اپنی پالیسی پر سختی سے قائم ہیں۔ ترجمان نے چین۔ بنگلہ دیش طویل اور گہری دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو چین قدر کی نگاہ سے دیکھتا اور اس کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تبادلے و تعاون میں پیشرفت اور جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر