کملا ہیرس نے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی روکنے کی مخالفت کردی

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی صدارتی امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس نے امریکی اتحادی اسرائیل کو اسلحہ فراہمی روکنے کی مخالفت کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق کملا ہیرس جب سے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے بائیڈن کی جگہ پر صدارتی امیدوار بنی ہیں ان کے حوالے سے اسرائیل کے حق میں آنیوالا یہ بیان ٹھوس اور اہم بیانات میں سے ایک ہے۔ ان کا یہ بیان اس واقعے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جب ان کی تین ہفتوں پر محیط انتخابی مہم کے دوران غزہ جنگ کے مخالفین اور فلسطینیوں کے حامیوں نے انہیں ایک ریلی میں گھیر لیا اور کے ساتھ نامناسب انداز اختیار کیا ۔ کملا ہیرس نے ڈیٹرائٹ، مشی گن میں غزہ کی جنگ کے مخالفین کے ساتھ ریلی کے بعد ملاقات کرتے ہوئے کہا میں نے اسرائیل کے ساتھ اسلحہ پابندی کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ تاہم ان کے قومی سلامتی کے لیے مشیر فلگورڈن نے ایکس پر کہا ہے کملا ہیرس اسرائیل کو اسلحہ فراہمی پر پابندی کی حمایت نہیں کرتی ہیں، نائب صدر بڑی واضح ہیں کہ اسرائیل ایران اور ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ساتھ لڑنے اور اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے واضح رہے کملا ہیرس پر ڈیمو کریٹس کی ایک بڑی تعداد کا دبا موجود ہے کہ وہ جوبائیدن کی اسرائیل کھلی حمایت کی پالیسی کو تبدیل کریں، یہ ایشو مشی گن میں بطور خاص اہم ہے، جہاں عرب ووٹروں کی بھی بڑی تعداد موجود ہیں، مشی گن کے لوگ فلسطینیوں کے خلاف جنگ کے سخت مخالف ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر