علی ظفر کا طلائی میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان

کراچی (نیشنل ٹائمز) معروف گلوکار علی ظفر نے اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے گلوکار نے انفرادی طور پر پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔انہوں نے ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں علی زی فانڈیشن کی جانب سے ان کے لیے ایک ملین کے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ آئیے اپنے ہیروز کی کامیابی کا وہ جشن مناتے ہیں ، جس کے وہ مستحق ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں حکومت پاکستان اور وزیر اعظم شہباز شریف سے درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں حکومتِ پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان کا ہیرو کی طرح استقبال کریں اور ان کے نام پر اسپورٹس اکیڈمی قائم کریں۔علی ظفر کے مطابق اگر ہمارے ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو وہ سپورٹ ملنا شروع ہو جائے جس کے وہ مستحق ہیں تو ہم سال میں 10 گولڈ جیت سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر