امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرکا دورہ پاکستان عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرنے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرسے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ،چیف آف آرمی سٹاف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) پہنچے تو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ امام مسجد نبوی کا دورہ پاکستان، پاکستانی عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

مسجد نبوی کے امام نے دوران ملاقات اپنی گفتگو میں آرمی چیف سے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے۔

پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔آخر میں مسجد نبوی کے امام نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہوں نے امت مسلمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کیلئے دعا بھی کی۔قبل ازیںامام مسجد نبوی شیخ صالح محمد بن البدیر نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ پڑھائی اور امت مسلمہ اور خصوصا پاکستان کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔
امام مسجد نبوی شیخ صالح محمد بن البدیر کی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس آمد۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان کا پارلیمنٹ ہاوس آمدپر گرم جوشی سے استقبال کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ بھی موجود تھے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز امام مسجد نبوی شیخ صالح محمد بن البدیر کی تلاوت سے ہوا۔شیخ صالح محمد بن البدیر نے اپنے وفد کے ہمراہ قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے امام مسجد نبوی شیخ صالح محمد بن البدیر اور ان کے وفد کو قومی اسمبلی کے ایوان میں آمد پر خوش آمدید کہا اور مسرت کےاظہار میں انہو ں نے کہا کہ امام مسجد نبوی کی ایوان میں موجودگی ہمارے لئے فخر اور روحانی اطمینان کا باعث ہے تمام ممبران آپ کو اپنے درمیان پا کر خوشی اور مسرت محسوس کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر