ہمیں کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا کہ لڑائیاں سیاست کے دائرے میں رہ کر لڑی جائیں، بلاول زرداری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا کہ لڑائیاں سیاست کے دائرے میں رہ کر لڑی جائیں، عوام معاشی بحران سے گزر رہی، ملک میں امن وامان کی صورتحال ہے، ہم ایک دوسرے کو چور غدار کہہ رہے ہیں، جب تک ملک آئین، قانون اور جمہوری انداز نہیں ہوگا ادارے اپنے دائرے میں کام نہیں کریں گے تب تک ہم عوام کی امیدوں کے مطابق کام نہیں کرسکیں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر بتائیں کیا میں نے آپکا بلا چھینا تھا،بنگلہ دیش میں جس کوٹے پر احتجاج شروع ہوا وہ عدالت نے بحال کیا تھا۔ ہماری عدلیہ ڈیم بنانے اور ٹماٹر کے نرخ بھی طے کرتی ہے۔

کیا میں نے پارٹی انتخابات کو غلط قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے ان سے بلے کا نشان چھینا ہے، عدالتی فیصلے نے مری ہوئی جماعت کو فائدہ دیا۔

انہوں نے مانگا ہی نہیں اور عدالت نے ریلیف دے دیا، ان کو مخصوص نشستیں ٹوفیوں کی طرح دے دی گئیں۔ عدالتیں اتنی کامیاب ہیں کہ وہ انصاف بھی دلواتی ہیں، ڈیم بھی دلاتی ہیں اور مہنگائی کا مقابلہ بھی کرتی ہے۔بینظیر بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت، پاکستانیوں کی اپنی شکایتیں انصاف کی منتظر ہیں۔ ہمیں 3 دہائی تک انصاف کا انتظار کرنا پڑا آخرکار عدلیہ نے ذوالفقار علی بھٹو کو اس حد تک انصاف دیا کہ ہاں ان کو صحیح انصاف نہیں دیا گیا اور ساتھ کہتے ہیں کہ اس حوالے سے ہم تاریخ کو درست کرنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھاسکتے۔
آج کل جو ملک میں چل رہا ہے۔جیسی تقسیم سیاست میں موجود ہے وہ تاریخ میں نہیں ملتی اور اسی وجہ سے جو عوام معاشی بحران سے گزر رہے ہیں ہم ان کی مدد نہیں کر پارہے۔ ملک میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ملک کے چاروں کونے میں مشکل ہوتی جارہی مگر ہم ایوان میں متفق رائے بھی نہیں بنا سکتے۔ دن رات ہم ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کو چور غدار کہہ رہے ہیں۔
ہمیں کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا کہ لڑائیاں لڑیں مگر سیاست کے دائرے میں رہ کر۔ اولمپکس میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل لا کر ناممکن کو ممکن کر دیا۔ ہمیں ارشد ندیم پر فخر ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کو جب موقع دیا جاتا ہے تو وہ کامیاب ہو کر آتے ہیں۔پوری قوم ان کی جیت کو سراہتی ہے اور فخر کرتی ہے۔ میں پوری قوم اور ایوان کی طرف سے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے اپنی محنت کے نتیجے میں ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ ارشد ندیم اولمپکس میں ریکارڈ توڑ کر پاکستان کیلئے گولڈ میڈل لے کر آرہا ہے۔ پاکستان کے بچے صلاحیت رکھتے ہیں، نوجوانوں کا ساتھ دیں تو ہم فٹبال میں بھی ورلڈ کپ جیت کر لاسکتے ہیں، کراچی لیاری میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ ہر دوسرا بچہ ورلڈکپ لاسکتا ہے، افسوس کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے نوجوانوں کا ساتھ نہیں دیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمیں اب طے کرنا ہوگا آئندہ اولمپکس میں ہر صوبے میں پاکستان گولڈمیڈل لائے گا۔ انشاءاللہ اگلے اولمپکس میں چاروں صوبوں سے ارشد ندیم نکال کر لائیں گے۔ ایک دو مسائل پر بات کرنا ضروری ہے، پاکستان میں جتنی نوجوانوں میں صلاحیت ہے، لیبرز میں جتنی صلاحیت ہے، یہاں بہت مواقع ہیں، ہمارے پاس پہاڑوں سے سہائے تک سب کچھ ہے مگر اس ملک کی تاریخ کچھ ایسی ہے کہ یہ جو شہر اسلام آباد بنا یہ شہر بنا اس لیے کہ ہمیں اسے کیپیٹل بنانا تھا اور یہاں بیٹھ کے ملک کے عوام کے مسائل حل کرنے تھے، یہ بڑے بڑے ادارے، عمارتیں، اس شہر میں بیوروکریسی، سب سیاستدان موجود ہیں مگر جس کام کیلئے ہم یہاں آتے ہیں وہ پورا نہیں کرتے۔ہم سازشیں شروع کردیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر