سینیٹ اجلاس: ارشد ندیم قومی ہیرو ہے، سیاسی رہنمائوں کی شاندار فتح پر قوم کو مبارکباد

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) سینیٹ اجلاس کے دوران مختلف سیاسی رہنمائوں نے ارشد ندیم کو اولمپکس گیم میں گولڈ میڈل جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد دے دی۔ سینیٹر مسرور احسن نے اولمپکس میں گولڈمیڈل جتنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے ملک کا نام روش کیا ہے، اس کو سراہا جانا چاہیے۔ بعد ازاں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بلاشبہ ارشد ندیم نے ملک کا نام روشن کیا ہے، ارشد ندیم ہمارا قومی ہیرو ہے، یہ ایوان ارشد کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم واقعی قومی ہیرو ہے، ارشد ندیم کو قوم اور اس ایوان کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ارشد ندیم کو واپس آنے پر انعام بھی دیں گے اور ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی رکھیں گے۔ بعد ازاں سینیٹر ذیشان خانزادہ کا کہنا تھا کہ ایوان کی جانب سے ارشد ندیم کے حق میں قرارداد بھی اس ایوان سے پاس ہونی چاہیے، میں قرارداد پیش کردوں گا، قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا جانا چاہیے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر