او آئی سی اجلاس، پاکستان نے اسرائیل پر تجارتی پابندیاں لگانے کی تجویز دیدی

جدہ (نیشنل ٹائمز)پ اکستان نے مسلم ممالک کو اسرائیل پر تجارتی پابندیاں لگانے کی تجویز دیدی ۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کو لگام ڈالنے کیلئے مکمل اتحاد کی ضرورت ہے، او آئی سی جو کچھ ہوسکتا ہے وہ ضرورکرے، اگر اسرائیل جنگ بندی نہیں کرتا تو پابندیاں لگاؤ۔
پاکستان نے او آئی سی وزرا خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور فلسطین میں اسرائیل کی بربیت کی شدید مذمت کی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اسرائیل کی اب صرف مذمت کافی نہیں ہے، بلکہ اسرائیل کو اسکے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانا ہوگا۔ اگر جنگ بندی نہیں کی جاتی تو پابندیاں لگائی جائے۔ تمام او آئی سی اراکین تجارتی اور تیل کی پابندیا لگائیں، او آئی سی مکمل سیز فائر کی کوشش کرے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں مکمل اتحاد کے ساتھ بھرپوراقدامات کرنے ہوں گے، مسلم امہ آج ایک مشکل موڑ پر کھڑی ہے، یاد رکھا جائے گا کہ ظالم سے کسطرح ڈیل کیا، ہمیں امن چاہئے جنگ نہیں، استحکام چاہئے تباہی نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا ہم کسی اور بحران کے متحمل ہوسکتے ہیں؟ کیا ہم او آئی سی ریجن کو پاور گیم کیلئے شطرنج کی بساط بننے دیں ؟ کیا وہ ہمارے لوگوں کی تقدیر کا فیصلہ کریں، ؟ کبھی نہیں، ہماری قوم کو او آئی سی سے بہت توقعات ہیں، او آئی سی فلسطین اور ایران یکجہتی کا پیغام بھیجے۔اسحاق ڈار نے اپیل کی کہ او آئی سی مقبوضہ وادی میں جنگ بندی کرائے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر