عمران خان نے 9 مئی کے واقعے پر مشروط معافی مانگنے کااعلان کر دیا

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 9 مئی کے واقعے پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کر دیا،9 مئی کی فوٹیجز قوم کو دکھا کر ثابت کیا جائے کیا پی ٹی آئی اس میں ملوث ہے اورمکمل آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں اس کے بعد میںم زعافی بھی مانگوں گا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعے میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ثبوت دئیے جائیں اس کے بعد میں خود ان افراد کو سزائیں دلوانے میں نہ صرف ان کا پوراساتھ دونگا بلکہ ان افراد کو پارٹی سے بھی نکال دیا جائیگا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ معافی کا مطالبہ کرنے والے پہلے مجھ سے معافی مانگیں۔ فوج اگر بات نہیں کرنا چاہتی تو نہ کرے،فوج کو مذاکرات کی پیشکش ملکی صورتحال کے پیش نظر کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی روز بروز بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر مذاکرات کی بات کی تھی فوج اگر بات چیت یا مذاکرات نہیں کرنا چاہتی تو نہ کرے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے معافی کے مطالبے پربانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کیا عزت صرف ان کی ہے۔

9 مئی کو میرے ساتھ زیادتی کی گئی تھی ۔مجھے غیر قانونی طور پر رینجرز نے گرفتار کیاگیاتھا اور اس کے بعد میرے ورکرز پرملک بھر میں تشدد کیاگیا۔ میں ملک کا سابق وزیراعظم ہوں۔آپ خود مدعی اور خود جج بن گئے اور ہر چیز کا فیصلہ کرلیاہے۔ڈی جی صاحب! ذلت اور عزت اپنے اعمالوں سے ملتی ہے۔ پی ٹی آئی کی مقبولت میں اور آپ پر تنقید میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بنگلا دیش میں فوج نے عوام پر گولی چلانے سے انکار کرتے ہوئے اپنے لوگوں کا ساتھ دیا اور ہمارے یہاں فوج ہاری ہوئی کرپٹ جماعتوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے سامنے آ کر کھڑی ہو گئی ہے۔بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا اس کے پیچھے ظلم تھا۔جب ظلم حد سے بڑھ جائے تو پھر عوام سڑکوں پر نکل آتی ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر