اسرائیل کو اس کے مظالم پر جوابدہ بنانا ہوگا، اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس میں خطاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس کے مظالم پر جوابدہ بنانا ہوگا۔فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کی قومی اسمبلی نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی، تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل نے کشیدگی کو مزید بڑھادیا ہے۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں گزشتہ 9 ماہ سے جو کچھ ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، اسرائیل غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں، امدادی قافلوں اورپناہ گاہوں کوبھی نشانہ بنایا، اسرائیل نے انسانی بنیادوں پر جانے والی امداد بھی روک رکھی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، امت مسلمہ کو او آئی سی سے بہت ساری توقعات ہیں، دنیا کو اس وقت جنگ نہیں امن کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اسرائیل کو اس کے مظالم پرجوابدہ بنانا ہوگا، عالمی امن ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ غزہ تک امداد کی فراہمی کے لیےتمام راستے کھولے جائیں۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اجلاس کے انعقاد پرسعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر